طلبہ رمضان المبارک میں تعلق باللہ کو مضبوط بنائیں ، یہی نجات کا راستہ ہے: ناظم اعلیٰ جمعیت
Posted on July 22, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں رمضان المبارک کی مناسبت سے پروگرام جاری ہیں۔ ان پروگرامات میں فہم القرآن کلاسز، دروس قرآن و حدیث، اجتماعی افطار اور شب بیداری شامل ہیں۔ ان کا مقصد طلبہ کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کا تعلق باللہ کو مضبوط کرنا ہے۔
ملتان میں ایک قرآن کلاس سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدرنے بھی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ پرزور دیا کہ وہ رمضان المبارک میں تعلق باللہ کو مضبوط بنائیں کیوں کہ اسی میں نجات اور کامیابی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ، نوجوانوں کے ذہن اور فکر کی تطہیرکے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
مملکت خداداد پاکستان کو نیک، صالح اور دیانت دار افراد فراہم کرنے کا اعزاز بھی جمعیت کو ہی حاصل ہے، اس کے تربیت یافتہ افراد نے ملک کے ہر شعبہ زندگی میں اپنا دیانتدارانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔