اسلام آباد : انجمن طلبہ اسلام سٹی اسلام آباد کے ناظم شہیر سیالوی نے پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے حقوق کی جنگ لڑنا ہمارا اولین فرض ہے۔۔
انجمن طلبہ اسلام نے ہمیشہ حقوق ِطلبہ کے لیئے آواز بلند کی ۔ پاکستان کی نظریاتی سطح پر دفاع کرنے میںسب سے اہم کردارہمارے نوجوانوں کا رہا ہے، افسوس کی بات ہے کہ طلبہ تنظیموں پر کئی سالوں سے لگائی جانے والی پابندی ابھی تک نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے نوجوان سیاستدانوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔
اور ان کی باقائدہ تنظیمی تربیت نہیں ہو رہی۔انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیاکہ طلبہ تنظیموں سے فی الفور پابندی ہٹائی جائے تاکہ طلبہ ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔