راولپنڈی : الخیر یونیورسٹی آزادکشمیر نے بی اے اور ایم اے کے ہزاروں طلباء و طالبات سے ڈگریوں کی مد میں لاکھوں روپے ارجنٹ فیس کی مد میں وصول کرنے کے باوجود 5 سال گزر گئے ڈگریاں جاری نہیں کیں، طلباء و طالبات یونیورسٹی کے چکر کانٹے پر مجبور ہو گئے ہیں، اصل ڈگریاں نہ دینے پر طلباء وطالبات میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔
الخیر یونیورسٹی کی جانب سے ڈگریاں نہ جاری کرنے پر طلباء نے سخت احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی اور صدر آزادکشمیر و چانسلر الخیر یونیورسٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخیر یونیورسٹی آزادکشمیر نے 2011 سے 2016 تک بی اے اورایم اے سطح پر پرگروام میں امتحان دینے والے 2000 سے زائد طلباء و طالبات جن سے یونیورسٹی حکام نے ارجنٹ ڈگری جاری کرنے کی مدمیں فی کس 5000روپے کے حساب سے 1 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی لیکن ان طلباء وطالبات کو چار سال گزر گئے اصل ڈگری جاری نہیں کیں جس سے طلباء وطالبات کو جہاں ملازمتوں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے وہاں یونیورسٹی نے ان کا ٹائم بھی ضائع کر دیا ہے۔
اس حواے سے یونیورسٹی حکام کاکہنا ہے کہ سابق صدر کی جانب سے ڈگریوں پر دستخط نہیں کیے جس ہزاروں طلباء وطالبات کو ڈگریوں کے اجراء میں تاخیر ہو ئی موجود ہ صدر کے نوٹس میں لائیں گے کیونکہ یہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں۔
رجسٹراڑ یونیورسٹی منظورشیخ 03435545555 کے نمبر پر خبر کی تصدیق یا تردید کی جاسکتی ہے