اسلام آباد : انجمن طلبہِ اسلام کے نوجوان رہنما شہیر سیالوی نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ۔ٹی ۔آیٔ کا پیس کارواں تاریخی ہو گا جو کہ ٢٩ جنوری کو لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا۔
جہاں اسلام آباد پریس کلب پر اختتام پذیر ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیس کارواں دہشت گردی کے خلاف اور ضربِ عضب کی حمایت میں نکالا جاے گا جس میں ملک بھر سے طلبہ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
اس نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔ طلبہ تنظیموں پر پابندی عایٔدکر کے ان کے مستقبل سے نہ کھیلا جاے۔جب تک نوجوان رہنما منظرِعام پہ نہ آے، ملک میں تبدیلی ممکن نہیں۔