طلبا و طالبات میں جدید تعلیمی شعور کو پروان چڑھانا جامعات کا اہم فریضہ ہے۔ ڈاکٹر فریش اللہ

Students

Students

گجرات (جی پی آئی) طلبا و طالبات کی نئی نسل میں جدید تعلیمی شعور کو پروان چڑھانا جامعات کا اہم فریضہ ہے۔ تعلیم کے نظام کو جدید مارکیٹ کی ضرورتوں سے ہم آہنگ کرنے میں حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی سے تعلیم کے جدید تصورات میں نمایاں تبدیلی آچکی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے طلباوطالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینا ان کے تعلیمی افق میں وسعت کاباعث ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈین فیکلیٹی آف آرٹس ڈاکٹر فریش اللہ نے جامعہ گجرات میںوزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جامعہ گجرات میں زیر تعلیم ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر CS&ITڈاکٹر مدثر اقبال اور صدر شعبہ بائیو ٹیکنالوجی و مالیکولر بائیالوجی ڈاکٹر ساجد محمود نے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے سلسلہ میں ڈاکٹر فریش اللہ کی معاونت کافریضہ سر انجام دیا۔ ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس سروسز محمد یعقوب نے بتایا کہ سٹوڈنٹس سروسز سنٹر جامعہ گجرات کا ایک مثالی شعبہ مین چکاہے اور دن رات طلباو طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہاہے۔

ہمارا فریضہ ہے کہ ہم طلبا و طالبات کو ہر قدم پر مشکلات کا سامنا کیے بغیر انکی طلب علم راہوں پر ان کے معاون و مددگار ثابت ہوں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ راحیل رضاکوآرڈینیٹربرائے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم نے کہا کہ جامعہ گجرات کے ایم اس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر زیر تعلیم طلباو طالبات کے درمیان پہلے مرحلہ میں کل 509 لیپ ٹاپ دئیے گئے ہیں۔جامعہ گجرات کے تقریباً1697طلبا وطالبات میںاس سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ تمام لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے جارہے ہیں۔حکومت پر سطح پر میرٹ کو اولیںتر جیح دے رہی ہے۔