کراچی (۔خصوصی رپورٹ) انجمن طلبہ اسلام ملیر ٹائون کے زیر اہتمام یوم بدر، ولادت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ اور ولادت امام شاہ احمد نورانی کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کراچی محمد نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ اگر پھر سے معرکہ بدر جیسا جذبہ مسلمانوں میں جاگزیں ہو جائے تو مسلم عروج دور نہیں ہے، اسلامی اخوت یہ درس دیتا ہے۔
دنیا میں کہیں بھی کسی مسلمان کو تکلیف پہنچے تو تمام مسلمانوں یہ تکلیف محسوس کرنی چاہیے، انجمن طلبہ اسلام نے اس رمضان میں عشرہ آزادی فلسطین اور عشرہ آزادی کشمیر کا آغاز کیا ہے، ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، اورنگی، بلدیا، صدر ، لیاری، قیوم آباد، اختر کالونی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، گلستان جوہر جمشید ٹائون اور شہر بھر کے دیگر مقامات پر مختلف پروگرامات منعقد کر رہی ہے، جس کا مقصد طلبہ میں فلسطین اور کشمیر کے حالات سے واقف کروانا ہے۔
میزبان ِ محفل ناظم ملیر فراز رضا قادری نے باغ ملیر کی تنظیم کا باقائدہ اعلان کیا اور برادر صہیب قادری کو باغ ملیر کا ناظم مقرر کیا، انہوں نے کہا کہ صہیب قادری جیسے طلبہ انجمن طلبہ اسلام کی شان ہیں، ، اس اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملیر اسامہ مصطفی اعظمیٰ نے کہا کہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل ہمارے ازلی دشمن ہیں اور ان ممالک کی بربادی تک مسلم امت ایک نہیں ہو سکتی ہے،اس اجلاس میں عاملہ کے اراکین، جامعہ کراچی کے طلبہ، معاز مصطفی، رضوان قادری، عمران مدنی، شہزاد قادری اور دیگر طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔