اسلام آباد: انجمن طلباء اسلام کے رہنما شہیر سیالوی نے آرمی پبلک کالج کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہو کہا کہ انجمن طلباء اسلام نے سانحہ پشاور کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں اور اسلام ہمیں امن کا پیغام دیتا ہے۔ننھے علم کے متعلا شیوں کو شہید کر نے والے مسلمان کہلانے کے حق دار نہیں ۔ اسلام قطعی طورپر معصوم بچوں کو نشا نہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔اسلام امن و مساوات کا درس دیتا ہے۔
تعلیمی اداروں پر حملے کر نے والے جہاد نہیں فساد کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صو بائی حکومتیں تعلیمی اداروں کا تحفظ کر نے میں بری طر ح نا کام ہو چکی ہیں آئے دن طلباء اور اسا تذہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ان تعلیم دشمن عناصر کا خاتمہ کر نے کے لئے حکومتی اقدا مات کہیں نظر نہیں آتے۔