اسلام آباد: انجمن طلباء اسلام کے رہنما شہیرسیالوی نے آرمی پبلک کالج کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوکہا کہ انجمن طلباء اسلام نے سانحہ پشاور کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں اور اسلام ہمیں امن کا پیغام دیتا ہے۔
اس لئے بروز جمعةالمبارک کچہری چوک راولپنڈی میں مرکزی احتجاج کی کال دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کالجز کے طلباء اس احتجاج میں شامل ہو کر افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے۔
میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام محمد عثمان ملک 0315-5016563