کراچی : کرغیزستان کے سفیر (Esen,Aksamaev)ایسن آکسماایو کا وفد کے ہمراہ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کرتے ہوئے جامعہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات اورمختلف امورپرتبادلہ خیال ،معزز مہمان نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات، ملکی ،غیر ملکی کے شعبہ حفظ ، وکتب ، دورہ حدیث ، دارالافتاء ،جدید کمپوٹر لیب اورکچن کا معائنہ کیا، اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول نے جامعہ بنوریہ کے تعلیمی نصاب اور طریقہ تعلیم کے حوالے سے مکمل طورپربریفنگ دی۔ Esen,Aksamaev( معزز سفیر) نے مفتی محمدنعیم کو اپنے ملک کی ثقافتی علامت ٹوپی اور درہ بطورہدیہ بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس کی چودہ سوسالہ تاریخ ہے یہ ادارے ہمیشہ پرامن اورتعلیمی شناخت رکھتے ہیں عالمی سطحی پر ہردور میں مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کیے جاچکے ہیں اور مدارس کو دہشت گردی کے اڈے ثابت کرنے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہے،گزشتہ کئی سالوں سے مدارس میں تعلیم کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پرزبانی کلامی پابندی لگائی ہوئی ہے جو تاحال برقرار ہے
اہمارے حکمراں اس پابندی پرشرمندگی کی بجائے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ آج مدارس دینی علوم کے ساتھ جدیدعلوم سکھانے کے بہترین ادارے ہیںاور مدارس تعلیم کے میدان میںدنیاکے سب سے بڑے این جی اوز کاکردار اداکر رہے ہیں جو غریب طبقہ سے لیکر امیر سب کو ایک قسم کا نصاب اور یکساںتعلیم کے حصول کا موقع فراہم کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ حکومت مدارس کی خدمات کا اعتراف کرنے کے بجائے مدارس کوپابندیوں کے تحفے دیتی رہتی ہیں ، انہوںنے کہاکہ عصری اداروں کے حوالے سے بڑے بڑے اسکینڈلز منظر عام پر آتے ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے اس کے باوجود عصری اداروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی بلکہ ان کی غلطیوں پر بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اہل مدارس کی اچھائیوں کو پست پشت ڈال کر انہیں پوری دنیا میں بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کی جاتی ہیں
انہوں نے کہاکہ کسی مدرسے کوحکومت کی جانب سے کوئی فنڈ نہیں دیاجاتا بلکہ مدارس اپنی مدد آپ اورڈونیشن کے ذریعہ تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عالمی میڈیا میں مدارس کے خلاف پروپیگنڈوں سے پوری دنیاکے مذہبی طبقے کو مدارس سے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیںاس کے باوجود ہر سال مدارس میں تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ اس موقع پر کرغیزستان کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تعلیمی نظام کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں جامعہ تعلیم کے فروغ میں اہم کردارادا کررہاہے جس کے ہم قدر دان ہیں ،ہم اپنے ملک کے زیر تعلیم طلبہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی مشکلات کا ادراک کرکے جلد حکومت سے ویزوں کے اجراء اور ایکٹیشن پر پابندی کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔