نیشنل سیونگ کارپوریشن نے اسٹوڈنٹ ویلفیئربانڈز کو غیرمعمولی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کوآٹھ ارب روپے مالیت کے مزید اسٹوڈنٹ ویلفیئربانڈز کی چھپائی کا آرڈر دے دیا ہے۔
نیشنل سیونگ کارپوریشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر جاویدشیخ کا کہنا ہے کہ قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں رواں مالی سال کے دوران پورے رواں سال کے مقررہ ہدف دو سو چوبیس ارب روپے کے مقابلے میں دو سو چونسٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے جبکہ سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز نے گزشتہ ماہ کے دوران نیشنل سیونگز بانڈ میں کی گئی سرمایہ کاری پر تین اربچالیس کروڑ روپے کی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔
جاوید شیخ نے کہا ہے کہ نیشنل سیونگز کی طرف سے جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی جمعہ پندرہ فروری کوکراچی میں منعقد ہو گی۔