طلبہ اس ظلم سے تنگ ہیں ، اگر امتحانی نتائج اچھے نہ آئے تو حکومت ذمہ دار ہو گی:مدثر احمد شاہ
Posted on April 23, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور(23-04-13) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا کہ انٹر کے امتحانات قریب ہیں اور اس اذیت ناک لوڈشیڈنگ میں امتحانا ت کی تیاری ناممکن ہو چکی ہے، ہر گھنٹہ کے بعد ایک گھنٹہ کیلئے بجلی بند ہو جاتی ہے اور پورے لاہور میں لوڈشیڈنگ کا مساوی شیڈول بھی نہیں ہے۔
شمالی لاہور اور اس سے ملحقہ بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی بہت کم آرہی ہے اور سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔اس اذیت ناک لوڈشیڈنگ میں طلبہ کیلئے ممکن نہیں کہ وہ اپنے امتحانا ت کی صحیح تیاری کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو چاہیے کہ تعلیم پر توجہ دے۔
لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے فوری اور مو ئثراقدامات اٹھائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ کا مساوی شیڈول نہیں دیا جاتاتو ہم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے ۔ طلبہ اس ظلم سے تنگ آچکے ہیں، تیاری صحیح سے نہیں ہوسکی اور اگر امتحانی نتائج صحیح نہیں آتے ہیں تو اس کی ذمہ دار بھی نگران حکومت ہوگی۔