لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زببر حفیظ نے کہا ہے کہ طلبہ اور نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ، اپنی صلاحیتوں کو تعمیر وطن کے لئے صرف کریں۔
قوم کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں ، یوم آزادی غل غپاڑے اورشور شرابے کا دن نہیں بلکہ تجدید عہد کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کالجز کے طلبہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عزم عالیشان ہمارا پاکستان مہم کے ذریعے نوجوانوں میں مایوسی کو ختم کرکے ان میں حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھایا جائے گا۔
سبز ہلا لی پرچم کے قوم کی امیدوں اور نوجوانوں کے جذبوں کی نشانی ہے ،ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم تلے قوم کے نوجوانوں کو اکٹھا کیا جائے گا اور ان سے ملک کی خدمت کا حلف لیا جائے گا۔ پاکستان کے نوجوان ہی اس ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں ، قوم کے امیدوں کو محور و مرکز نوجوان ہیں ۔ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کو آزادی کے حقیقی مقصد سے روشناس کرنے کے لئے پروگرامز منعقد کرے گی۔ زبیر حفیظ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس یوم آزادی کو ملک بھر میں مثبت سرگرمیاں منعقد کرکے قوم کو امید کا پیغام دیں۔ ملک کی خدمت کے لئے خود کو پیش کریں