دبنگ اور کنگ خانز کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی کامیابی کے 15 سال مکمل

Kuch Kuch Hota Hai

Kuch Kuch Hota Hai

دبنگ اور کنگ خانز کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی کامیابی کے 15 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ بالی وڈ کے دبنگ اور کنگ خانز کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نے کامیابی کے 15 سال مکمل کرلئے۔ فلم کی کامیابی کے 15 سال مکمل ہونے پر بادشاہ خان نے ایک سماجی ویب سائٹ پر فلم کے تمام ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا مگراپنے ایک دوست کو شاہ رخ بھول ہی گئے۔

راہول اور انجلی کی اس EVER GREEN LOVE STORYفلم کو کون بھول سکتا ہے۔ کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں بالی وڈ کے دو اسٹار، سلمان اور شارخ کی اداکاری اور دوستی کا چرچا بھی خوب تھا۔ کنگ خان نے سلو میاں کا نا تو شکریہ ادا کیا اور نا ہی انکا کوئی ذکر کیا۔

حال ہی میں دونوں ستاروں نے میڈیا کے سامنے ساری رنجشیں بھلا دی تھیں، مگر شاہ رخ کے سلمان کو ایک اہم موقع پر نظر انداز کرنے سے لگتا ہے کہ دال میں اب بھی کچھ کالا ہے۔