ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم ”کانسلر” کا نیا ٹریلر جاری

Kanslar

Kanslar

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم ”کانسلر” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی ایک وکیل کے گرد گھومتی ہے جو منشیات فروشی کے دھندے میں پھنس جاتا ہے اور پھر باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا۔

فلم میں اداکار مائیکل فیسبینڈر نے وکیل کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بریڈ پٹ، کیمرون ڈیاز، پینی لوپ کروز اور ژاویر بارڈم نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔فلم رواں برس پچیس اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔