شہر قائد میں ڈینگی کی پھیلتی ہوئے وباء باعث تشویش ہے، ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے۔ نشاط
Posted on December 2, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ امراض سے متعلق عوامی شعور کو بیدار کر کے نہ صرف مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ صحت مند زندگی کو فروغ اور قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے شہر قائد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آئے روز اضافے کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائر سے عوامی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر عوام کو امراض سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لئے مہم چلا ئی جائے۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اوربلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صحت مند ماحول کے قیام کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر روزانہ کی بنیادوں پر مکھی مچھروں کی افزائش کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔
نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ اور ڈینگی وائرس کے خلاف حکومتی مہم کی ناکامی کی اصل وجہ مرض سے متعلق عوامی شعور کی عدم آگہی ہے ڈینگی مرض سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے ہر سطح پر تشہیری مہم چلا ئی جائے اور عوام کو ڈینگی سے بچایا جائے۔
شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو تیز کیا جائے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ باہمی تعائون کے ذریعے مکھی مچھروں اور ڈینگی مچھروں کا خاتمہ اور اس کی افزائش کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com