صوابی:خواتین کیلئے گھروں کے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

Polling Station

(جیو ڈیسک)صوابی الیکشن کمیشن نے صوابی میں خواتین کو حق رائے دہی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے گھروں کے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 35 اور پی کے36 میں خواتین کو حق رائے دہی سے روکنے کی شکایات ملی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں خواتین کو گھروں کے قریب ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے گھروں کے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔