پی پی 20 کا ضمنی الیکشن، پولنگ جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ

Election

Election

چکوال (جیوڈیسک) پی پی 20 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے، 2 لاکھ 79 ہزار 538 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ضمنی انتخاب میں 5 امیدوارمد مقابل ہیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چودھری سلطان حیدر میدان میں ہیں جبکہ تحریک نصاف کی جانب سے راجہ طارق کالس حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی 20 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن چودھری لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پاک فوج اور رینجرز اہلکار حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہین جبکہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات کی گئی ہے۔

پی پی 20 میں مجموعی طور پر 227 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، خواتین اور مردوں کے 61، 61جبکہ 105 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں، انتخابی عمل کے لیے 814 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جس میں 393 خواتین اور 421 مردوں کے ہیں۔