برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کا سالانہ عرس مبارک 26، 27، 28 جون کو منعقد ہوگا

گجرات : برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کا سالانہ عرس مبارک 26، 27، 28 جون کو منعقد ہوگا۔ دربار شریف کو غسل 26 جون کو دیا جائے گا۔ 27 جون کو حاجی عمران ظفر، حاجی ناصر محمود، عابد حسین چوہدری، عتیق الرحمن، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، شیخ عرفان پرویز، عامر جاوید چوہدری، رانا مشرف ناز دربار شریف پر چادر چڑھائیں گے

۔ یہ تقریبات ڈسٹرکٹ خطیب محمد علی ابراہیم کی نگرانی میں ہوں گی جبکہ خصوصی دعا مہر حیات حیدری خطیب جامع مسجد شاہدولہ دربار کریں گے۔ غلام چشتی ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف کی سربراہی میں انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ 27 جون کو رات کے وقت محفل سماع منعقد ہوگی جبکہ خصوصی طور پر عشرت اللہ خاں نیازی زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف گوجرانوالہ کی شرکت متوقع ہے۔