گوجرانوالہ: برصغیر میں دین اسلام اولیاء اللہ کی بدولت پھیلا ہے ان اولیاء اللہ کے آستانے امت مسلمہ کے لیے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں،جن بزرگان دین نے اپنی زندگیاں قرآن وسنت کی تر ویج و اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھیںان کی تعلیمات ملت اسلامیہ کے لیے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیاو آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے ادارہ ہذا کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حضرت علامہ ابوالبیان پیر محمد سعید احمد مجددی کے تیرہویںسالانہ عرس پاک کی تیاریوںکو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،عرس پاک انشاء اللہ 2 جون بروز منگل کو درگاہ حضرت ابو البیان 121 بی ماڈل ٹاون میں منعقد ہوگا۔
ترتیب کے مطابق صبح 10 بجے مزار شریف کو غسل دیا جائے گا،جس کے بعد عرس پاک کی تقریبات رات گئے تک مختلف نشستوں میں جاری رہیں گی،جس ،ان کا کہنا تھا کہ اس عرس پاک میں ملک پاکستان کے نامور علماء ومشائخ ،قراء ونعت خواں حضرات شرکت کریں گئے،صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی نے کہا کے اولیاء اللہ کے اعراس میں شرکت سے ہمارے ایمان کو تازگی ملتی ہے،اجلاس میں صوفی مقبول احمد مجددی ،محمد سعید احمد صدیقی مجددی ،محمد ندیم ارشد مجددی،علامہ محمد بشارت علی مجددی ،حاجی اعجاز احمد مجددی ،محمدشہزادا حمد مجددی،رانا محمد زاہد مجددی ،محمد تنویر راٹھور مجددی ،محمد جاوید مجددی ،و اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔