مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی کے پاک افغان سرحدی بائیزئی سب ڈویژن بابازئی کے تین اقوام باروخیل، میرو خیل اور موسی خیل کے قومی مشران کا ایک مشترکہ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔
جسمیں نمائندہ مشران نے بایزئی سب ڈویژن کے لوگوں کے شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات اور بلاک شناختی کارڈ کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جلد از جلد اجرا پر زور دیا انہوں نے رش اور پیچیدہ گیوں سے بچانے کیلئے بائیزئی سب ڈویژن کیلئے الگ نادرا سنٹر دینے کا مطالبہ کیا۔