کراچی (جیوڈیسک) ابرار قتل کیس کا آخر کار معمہ حل ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے تین اہلکار انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش جبکہ چوتھے کو گھر سے گرفتار کیا گیا۔
چاروں اہلکاروں کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ اہلکاروں نے بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی کی موبائل ڈیوٹی ختم کر کے لکی اسٹار سے گزر رہی تھی گاڑی میں لٹکا لڑکا مدد کے لئے پولیس کو پکار رہا تھا۔