بگوٹا (جیوڈیسک) بگوٹا سبسڈی کی عدم فراہمی کے باعث کولمبیا کے کسان سڑکوں پر نکل آئے، اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا۔ کولمبیا میں ہزاروں کسان حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم نہ کئے جانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور مطالبات نہ مانے جانے پر احتجاجا کام روک دیا۔ کسانوں کا مطالبہ تھا کہ کافی کی قیمت میں کمی کے باعث حکومت کو کسانوں کو سبسڈی فراہم کرنی چاہئے مگر کئی روز کے احتجاج کے باوجود حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے۔
جس کے بعد ہزاروں کسان سڑکوں پر نکل آئے اور اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا۔ گزشتہ کئی سالوں سے کافی کی تیاری میں استعمال کی جانے والی مخصوص بین کی قیمت میں کمی کے باعث کافی تیار کرنے والے کسان فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسانوں کو سبسڈی فراہم کر دی ہے مگر کسانوں کا مطالبہ ہے کہ وہ کافی کی معقول قیمت مقرر کئے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔