مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/06/2015

Substandard Material

Substandard Material

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) انتہائی ناقص میٹریل سے بنانے والا راجباہ رام تھمن مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، انتہائی ناقص میٹریل، موٹی بجری، ریت کی جگہ گھسو کا استعمال جاری، 37 کروڑ کا منصوبہ کرپشن کی نظر، ڈی سی او قصور کی طرف سے فوری کاروائی کی بجائے درخواست دینے کا مشورہ، کاشتکار سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق37 کروڑروپے کی لاگت سے بنانے والا راجباہ رام تھمن میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال جاری، انتہائی ناقص میٹریل سے بننے والا راجباہ جگہ جگہ سے لیک ہو گیا، راجباہ کی تعمیربغیر کمپیکشن جاری ،راجباہ کے ساتھ مٹی ڈالنے کیلئے ٹھیار نے ملحقہ کھتوں میں کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بنا کر کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جو کاشتکاروں کیلئے کسی بھی سانحہ کا سبب بن سکتا ہے، ٹھیکیدار آگے کام کر رہا ہوتا ہے تو پیچھے سے ناقص میٹریل اپنا اثر دیکھانا شروع کر دیتا ہے، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ٹھیکیدار انتہائی با اثر ہے جس نے ضلعی انتظامیہ کا منہ بند کر رکھا ہے، ورنہ کروڑوں روپے کی گرانٹ کو ایسے استعمال نہ ہونے دیا جاتا، کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،جب اس سلسلہ میں انتہائی ناقص میٹریل کے استعمال کے بارے میں ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے فوری کاروائی کی بجائے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو اطلاع دیں اور مجھے درخواست دیں پھر کاروائی کروں گا، جبکہ ایکسین ایریگیشن کے موبائل نمبرپر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)آر سی سی اسلام آباد کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا، شہری سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے گریڈ اسٹیشن مصطفی آباد کی طرف سے آر سی سی اسلام آباد کے نام پر طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126