نواحی علاقہ ونجووالی اور قدرت آباد کے مکینوں کا منشیات کے دھندہ میں اضافہ کیخلاف احتجاج

Drugs

Drugs

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) نواحی علاقہ ونجووالی اور قدرت آباد کے مکینوں کا منشیات کے دھندہ میں اضافہ کیخلاف احتجاج، اے ایس پی وزیرآباد اور دیگر حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ ونجووالی کے مکینوں ننے بتایا کہ ان کے علاقہ میں منشیات کے استعمال میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، نئی نسل منشیات کی لت میں مبتلاہو کر اپنی زندگیاں برباد کر رہی ہے نشہ آور ٹیکوں کے علاوہ چرس اور دیگر نشوں کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے دن بدن بگڑتی صورتحال سے والدین کو سخت تشویش لاحق ہے۔

دوسری جانب تھانہ صدر کے علاقہ قدرت آباد کے مکینوں نے بھی نشہ کے دھندہ کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی کاروائیوں کے باوجود علاقہ سے نشہ کی لعنت کو ختم نہیں کیا جا سکا۔

منشیات کے دھندہ میں ملوث افراد انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ شہریوں نے اے ایس پی وزیرآباد اور دیگر حکام سے صورتحال می بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔