مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) کامیابی حاصل کر کے مصطفی آباد کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گی، حلقہ میں امن و انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے، کامیابی حاصل کرکے مصطفی آباد کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مصطفی آباد ڈیرہ بنا کر اپنے خاندان کا کوئی فرد عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت موجود ہو گا، حلقہ میں ہر طرف محبت کے پھول کھلیں گے۔
نفرتوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سابقہ ایم پی اے و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175 چوہدر ی الیاس خاں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آج مصطفی آباد سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، الیکشن ٹربیونل کی طرف سے دو ماہ کے الیکشن کروانے کے تاریخ ساز فیصلے پر آزاد عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر حلقہ پی پی 175کی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو ان کے تمام مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔