کامیابی کے لئے قومی ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اختیارکرنا پڑے گی، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

دبئی (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم دفاعی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتی ہے جس سے میچ نہیں جیتے جاسکتے۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دفاعی حکمت عملی سے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں نہیں جیت سکتی، پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کے لئے اٹیکنگ پوزیشن اختیارکرنا پڑے گی

قومی ٹیم میں پہلے 4 اچھے بلے باز ہوں جس کے بعد اسپیشلسٹ بولرز اور مکمل وکٹ کیپر ہونا چاہیے۔