ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ہدائت کار ایان مکھر جی کا دعوی ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کی بہنوں کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ ایان مکھر جی نے ہدائتکاری کی ابتدا ویک اپ سڈ Wake Up Sid سے کیا تھا۔ انکی دوسری فلم “یہ جوانی ہے دیوانی” کی نمائش جاری ہے۔
باکس آفسپر ہٹ ہے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق ان دونوں فلموں کے پروڈیوسر کرن جوہر تھے جو رانی مکھر جی اور کاجول کے قریب ہیں اور انہوں نے ایان کی مدد کی لیکن ایان نے ایک انٹرویو میں اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان دونوں کی مدد نہیں لی۔ ایان رانی مکھرجی کے بھائی اور کاجول کے کزن ہیں۔