چکوال : نواز شریف نے 2013 ء میں چکوال میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانے اور تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے ن لیگ کے MNA میجر طاہر اقبال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اس وقت بھی وہی MNA ہیںاور یہ کامیابی انہیں ان ہی وعدوں کی بنا پر ملی تھی جن کو وفا کرنے کے لئے وہ اب دوبارہ MNA-NA-60 پر کامیابی مانگ رہے ہیں۔
جن لوگوں نے یونیورسٹیاں اور کالج بنوانے ہوتے ہیں ان کو اقتدار کی ضرورت نہیں پڑتی ۔عمران خان نے میانوالی میں بین الاقوامی معیارکی نمل یونیورسٹی حکومت میں آئے بغیر ہی بنا دی اور صوبہ KPK میں اقتدار ملنے پر وہاں کے شعبہِ تعلیم میں انقلاب برپا کر دیا۔
اسی طرح اگر انہیں پنجاب میں موقع ملا تو ہر ضلع میں انشاء اللہ یونیورسٹی بنے گی راجہ یاسر سرفراز نے مزید کہا کہ قصور میجر طاہر اقبال کا نہیں بلکہ ان کی پارٹی کے ان بڑے لیڈروں کا ہے جنہیں لاہور میں سریے اور سیمنٹ سے بنی ہوئی چیزوں کے علاوہ کچھ کرنے کا ہوش نہیں ۔تعلیم مسلم لیگ ن کی ترجیح ہی نہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ لوگوں کو شعور آگیا تو ان جیسے لوگوں کو ووٹ کبھی نہیں دیں گے۔