کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن کے سینکڑوں کھاد ، سیڈ و زرعی ادویات ڈیلرز نے تاجر اتحاد کے امیدوار برائے صدارت طارق محمود پہاڑ گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر ملک سلیمان ، جنرل سیکریٹری عبدالرحمن چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں انجمن تاجران کے سابق صدر حاجی مختیار حسین نے تاجروں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔
تاجروں پر جرمانے ہوتے رہے اور انتظامیہ تاجروں کو ذلیل و خوار کرتی رہی لیکن سابقہ دور میں صدر نے ذاتی لڑائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انتظامیہ سے بلاوجہ لڑائی جھگڑا کر کے تاجروں کا جذبات مجروح کیئے۔ کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن کے کروڑ میں سینکڑوں دکانیں موجود ہیں لیکن سابق صدر نے ہمارے ساتھ رابطہ تک نہیں کیا جبکہ تاجر اتحاد گروپ کے طارق محمو د پہاڑ نے ہمیں اپنے پینل میں شامل کر کے ہمیں عزت بخشی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور ان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے تاجروں کی بے لوث خدمت کر رہا ہوں۔ کبھی چٹی دلالی کی سیاست نہیں کی۔ نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ بکا ہوں اور نہ ہی انشاء اللہ ایسا کبھی ہو گا۔ سابقہ دور میں تاجروں کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا گیا۔ بلکہ سابقہ صدر نے اپنے منشور کی ایک بھی شک عمل نہیں کیا۔ شہر میں کمیونیکیشن کا نظام لگایا گیا اور نہ ہی چوکیدارے سسٹم کو مئوثر کیا گیا۔ لوگوں کو انتظامیہ تنگ کرتی رہی، بلا وجہ جرمانے ہوتے رہے اور سابق صدر بلا وجہ لڑائیاں لڑتے رہے اور معافیاں مانگتے رہے جس سے تاجروں کا وقار بری طرح سے خراب ہوا ہے۔
میں انشاء اللہ آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ کامیاب ہو کر تاجروں کیلئے جان کی بازی لگا دوں گا۔ حاجی الحاج بائو محمد رفیق ، حاجی غلام یٰسین واڑہ روڈ ، حاجی محمد صدیق سمرا ریلوے روڈ ، حافظ غلام رسول ، رانا محمد آصف غلہ منڈی کروڑ ، حاجی ملک سلیمان ، حافظ حق نواز ، حاجی عبدالرحمن چیمہ ، میجر رفیق پل لسکانی والا ، چوہدری تنویر اقبال کھمبو پل لسکانی والا ، ملک سہیل احمد پل لسکانی والا ، ملک اسلم خواص طفیل کلمہ چوک ، ملک اسلم ارائیں ، حاجی نذیر خان سرگانی ، چوہدری محمد شفیق گجر ، ملک غضنفر عباس ، ملک اختر عباس ، ملک سعید ارائیں ، محسن عباس سواگ ، عامر عباس سواگ ، اعظم سیمنٹ ڈیلر ، چوہدری خالد محمود ، محمد عمران لودھرا ، محمد اعجاز بھٹی واڑہ روڈ ، ملک منور عباس واڑہ روڈ ، ملک اللہ نواز بھٹی ، عبدالحق چیمہ ، کھوکھر ٹریڈرز ، چوہدری ابرار احمد جٹ ، چوہدری حسن سمرا ریلوے روڈ ، ارشد ملتانی ، وسیم کھاد فروش واڑہ روڈ ، خلیل احمد سیمنٹ ڈیلر ، جوئیہ ٹریڈرز ، چوہدری شہباز ، حاجی شیر علی واڑہ روڈ ، زبیر چغتائی پل لسکانی والا ، مصور شاہ ، محمد اقبال کلیہ ، سعید احمد کھل فروش ، مٹھو کھل فروش ، محمد خان کھل فروش ، اقبال اتلیرہ واڑہ روڈ ، شیخ راشد پل لسکانی والا ، منی ر احمد اتلیرہ ، وسیم زرعی سروس ، محمد اختر کمیٹی چوک ، عدنان کمیٹی چوک ، مہر ایگرو ٹریڈرز، النجف ٹریڈرز ، طاہر زرعی سروس ، پاک ایگرو زرعی مرکز ، ملک اختر بھلر ، ملک زرعی سروس ، مدنی زرعی سروس ، ذیشان ٹریڈرز ، احمد ٹریڈرز واڑہ روڈ ، پپو ڈھل سیڈ ڈیلر ، مصور شاہ ، علی زرعی سروس ، حسنین ٹریڈرز ، ملک نذیر ٹریڈرز ، ملک محمد تقی ، ملک قیصر عباس ، ملک تصور عباس ، ملک مقبول ، یاسر عرفات چیمہ ، محمد نعیم مستری ، محمد ندیم پمپ والا ، ملازم حسین ، احسن ہنڈا سروس ، مستری سعید احمد ، محمد مضان ، مستری مختیار احمد ، محمد جہانگیر ، مستری عمران نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر نائ صدارت کے امیدوار ملک قیصر ، انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، ملک ہارون ملانہ ، محمد اسلم سمیت دیگر درجنوں افراد موجود تھے۔ آخر میں ملک قیصر کی جانب سے النور ہوٹل میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔ آخر میں حافظ غلام یٰسین نے تاجر اتحاد گروپ کی کامیابی کیلئے دعا کروائی۔