زیارت (نامہ نگار) پشتون ایس ایف زیارت کے زیر اہتمام کنونشن سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب کنونشن پر کارکنوں نے ہمارے دل جیت لئے ہیں پہلی بارزیارت میں کامیاب کنونشن پر کارکنوں کومبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ کارکن پارٹی کے قیمتی سرمایہ ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے مرکزئی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی ، صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ، صوبائی پریس سیکرٹری مابت کاکااور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر خلیل آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کے لئے ہماری قربانیہاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں قومی مفادات کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پشتون دشمن پالیسی ہر گز قبول نہیں ہیں گوادر کاشغر روٹ پر کسی کو سودا بازی کی اجازت نہیں دینگے ۔ کنونشن سے پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان تنظیم کی بحالی کے لئے دن رات مصروف عمل ہے جس کی مثال پہلی بار کامیاب کنونشن کا انعقاد ہے۔
زیارت میں تنظیم پہلے سے کافی بہتر ہے آخر میں ڈگری کالج زیارت کے صدر خالقداد کاکڑ ، جمیل پشتون ، میر عالم افغان ، دنیا خان ، سرور ترین ، ناصر میانی ، رفیع اللہ کاکڑ نے پارٹی اور پی ایس ایف کے صوبائی و مرکزئی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہو ے کہا کہ انتہائی مصروفیات کے باوجود ہمارے لئئے وقت نکالا ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر ایک قوم پرست تنظیم سے مستعفی ہوکر ورچوم یو نٹ کے سیکرٹری نجیب اللہ کاکڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عبد الرازق کاکڑ ، عصمت اللہ ، معروف خان ، نجیب اللہ ، ابراہیم خان ، اسحاق خان ، اکرام اللہ و دیگر شمولیت کرنے والوں میں شامل تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض شمس الرحمان نے سرانجام دیں۔