کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کامیاب ہوکر علاقہ کی بھر پورخدمت کروں گا ہمیشہ سچ بولاسچ کہا اور دوستوں کے کام آیا ہوں سردار اقبال خان شہانی جسکانی گرمانی جگلانی سہو کھوکھر اور رانجھا برادری کے سینکڑوں افراد نے امیدوار چیئر مین سہو والا اقبال خان شہانی اور ملک اقبال کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیل کے مطابق سردار اقبال احمد خان شہانی ملک اقبال حسین کھوکھر گزشتہ روز درجنوں گاڑیوں کے جلوس کے ساتھ سردار سخاوت خان جسکانی جو کہ چیئر مین کے امیدوار تھے کہ ڈیرے پر پہنچے جہاں پر سینکڑوں افراد جسکانی گرمانی جگلانی سہو کھوکھر برادریوں کے سینکڑوں افراد موجود تھے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا خان جگلانی ملک اذکار سہو سردار سخاوت خان جسکانی ملک غلام علی اور ملک رحیم بخش کھوکھر نے اپنی سینکڑوں ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا اس مو قع پر سردار اقبال احمد خان شہانی نے کہا کہ میں برادریوں کے افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا مجھے ایسے خوبصورت اور اچھے دوست مفت میں مل گئے انشاء اللہ کامیاب ہو کر علاقے کی بھر پور خدمت کروں گا انہوں نے کہا کہ میرے تمام اختیارات سخاوت خان استعمال کریں گے اگر سخاوت خان ثابت قدم رہے تو اس سے بھی زیادہ مقام پائیں گے اس موقع پر ظفر خان گشکوری حاجی لیاقت علی خان جسکانی حاجی نصیر حسین ٹھیکیدار مہر عطاء محمد اسراء سید اصغر علی شاہ ناصر حسین خان نیاز حسین خان گل شیر خان ملک منیر حسین سہو غازی خان یا سین رانجھا امان اللہ سیال اعجاز خان گشکوری لیاقت علی نزر حسین سہو نزاکت حسین حبیب اللہ لاشاری الیا س سہو جاوید خان امتیاز خان جسکانی عالم شیر خان و دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) ضلع بھر میں ہونے والی ڈکیٹیوں اور چوریوں کے خلاف انجمن تاجران کا مذ متی اجلاس زیر صدارت طارق محمود پہاڑ منعقد ہوا اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیداروں سینئر نائب صدر حاجی فاروق فنانس سیکٹری ایاز خان نیازی ملک امان اللہ جنرل سیکٹری انجمن آڑھتیان عبد الواحد انصاری و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے ضلع بھر میںچوری ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوںپر تشویش اظہارکرتے ہوئے ضلعی پولیس پر عدم اعتماد کے سلسلہ مین قرار داد مذمت منظور کی گئی اور کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ضلع بھر کے شہروں لیہ کروڑ چوک اعظم فتح پور میں چوری ڈکیٹی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے خصوصا بینکوں سے رقوم نکلوانے والے تاجروں کو گن پوا ئنٹ پر لو ٹا جا رہا ہے لیکن پولیس ایک بھی مجرم کو گرفتار نہ کر سکی ہے جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے اس موقع پر واپڈا کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ اور زا ئد ریڈنگ ڈال کر بل بھجوانے سمیت تاجروں اور آڑھتیوں پر ساڑھے سات ہزار روپے انکم ٹیکس لگانے کے خلاف احتجاج کیا گیا اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف آئی جی پنجاب و دیگر اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر روشن ضمیر اتلیرا میاں عبدالرحمن احمد رشید رمضان ساجد حاجی شیخ اختر حسین ملک خضر اولکھ محمد زاہد شیخ شیخ زکریا طالب حسین محمد عمر محمد شفیق شیک عتیق راناوحید نصیر الدین سواگ جاوید سلیمی محمد رفیق بھٹی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شہر کے گنجان آباد محلہ میں گندم صاف کرنے کی مشینری نصب کرنے سے گردوغبار کے باعث لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اہل مھلہ کے درجنوں افراد نے ٹی ایم اے حکام اور سول جج کو درخواست دے دی تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 1میں امیر خان کی جانب سے گندم صاف کرنے کیلئے ایک پلانٹ نصب کیا گیا جسے رانا محمد اکرم وغیرہ چلا رہے ہیں اہل محلہ نے دی گئیہ درخواستوں میں کہا کہ گندم صاف کرنے کیلئے لگائی گئی مشینری کے باعث پورا محلہ آلودگی سے دوچار ہوگیا جس کے باعث درجنوں افراد دمہ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اہل محلہ کے درجنوں افراد نے ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے اور سول جج کروڑ مجسٹریٹ درجہ اول سے تحریری درخواستوں میں مشینری شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔