خرگوش شیر کو کھا گیا، ملتان پر لگا داغ مٹ گیا، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

ملتان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب بنا کر ملتان کے عوام نے ثابت کر دیا کہ ایک گیند اور ایک ووٹ سے دو وکٹیں گر سکتی ہیں۔

عمران خان ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو بیک وقت شکست دے سکتے ہیں۔ خرگوش شیر کو کھا گیا ہے این اے 149 کی نشست جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی جو انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتی تھی۔ تاہم ملک عامر ڈوگر ملتان کے باغی کوا ن کی نشست پر پی ٹی آئی کی مدد سے ہرانے میں کامیاب رہے ہیں۔