میری کامیاب فلموں کا ریمیک نہیں بننا چاہئیے، متھن چکرورتھی

Mithun

Mithun

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی کامیاب فلموں کا ریمیک بنانے کے خلاف ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ تاریخ کبھی اپنے آپ کو نہیں دہراتی۔

بھارتی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ بھارتی فلم نگری میں ان کا سفر 4 دہائیوں پر محیط ہے اور یہ سفر اب بھی جاری ہے لیکن اس دوران وہ کبھی پیسے کے پیچھے نہیں بھاگے، اسی لئے اپنے پورے کیرئیر میں انہوں نے صرف 4 اشتہارات میں کام کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عوام میں مقبولیت کسی بھی شخص کے لئے بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور پیسوں کے لئے اسے فروخت نہیں کیا جانا چاہیئے۔