کراچی (جیوڈیسک) قومی جرگے کی کامیابی پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات کے موقع پر سید عارف مصطفی نے قومی جرگے کی تقریب کی تفصیلات کو قلمبند کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی جانب سے قومی جرگہ کو بہت پذ یرائی ملی ہے
جس کا ثبوت وہاں مناسب تعداد میں حاضرین کی موجودگی اور ان میں پایا جانے والا زبردست جوش و خروش تھا، قومی جرگے میں انسانی و حقوق نسواں کی کئی تنظیموں اور کئی سیاسی جماعتوں نے بھی شرکت کی جن میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، خاکسار تحریک اور مسلم لیگ کے رہنما نمایاں تھے۔