لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پیر میڈکل الائنس اور پنجاب ہیلتھ سپورٹس ایسوسی ایشن نے مذاکرات کامیاب ہونے پر 15 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کر دیا، مشیر صحت خواجہ سعد رفیق مطالبات پورا کرنے کی یقین کرا دی۔
لاہور اور پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کا پیرا میڈیکس سٹاف اپنے مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں پر آ گیا ۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں سے ریلیوں کی شکل میں احتجاجی مظاہرین نے نعرے بازی کی اور کلب روڈ پر ایوان وزیر اعلٰیٰ کے باہر دھرنا دے دیا۔
مطاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ گریڈ ایک سے چار کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کا اجرا کیا جائے ، پانچ تا سولہ گریڈ ملازمین کے جاری شدہ چار درجاتی سٹرکچر پر عملدرآمد کیا جائے ، ایڈیاک اور ڈیلی ویجز ملازمین کو کنٹریکٹ بھی دیا جائے ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پیر میڈکس الائنس سے مذاکرا ت کیے اور انہیں مطالبات پورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر پیرا میڈیکس سٹاف نے 15 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔