سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ھسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں کامیاب آپریشن ہوا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہیں اپنڈیسائٹس کے علاج کے لیےبدھ کی صبح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ لیپروسکوپک سرجری کامیاب رہی ہے۔
ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ولی عہد کامیاب سرجری کے بعد کنگ فیصل سپیشلسٹ ھسپتال سے خیریت کے ساتھ روانہ ہوگئے۔