کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ کاروائیوں میں اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے انکشافات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے سالہا سال سے شہر قائد کو یرغمال بنا کر رکھا۔
مگر اب کامیاب آپریشن کو دیکھتے ہوئے دہشت گرد شہر سے فرار ہو رہے ہیں مگر تمام جرائم پیشہ افراد کو کٹہرے میں لاکر ہی دم لیں گے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی چھاپے مار کارروائیاں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ آپریشن میں اہم دہشت گرد بھی پکڑے گئے ہیں جنہوں نے کئی اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔