کامیاب عازمین حج کواپنے پاسپورٹ آج جمع کرانیکی ہدایت

Hajj

Hajj

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے کامیاب عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ اپنے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنے متعلقہ بینکوں کے ذریعے آج (منگل تک) جمع کرا دیں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے، یہ پاسپورٹس 31 مارچ 2015 تک کارآمد ہونے چاہئیں۔

حکومت نے حج اخراجات میں ڈھائی لاکھ روپے تک کی کمی کی ہے اور درخواستوں کے ساتھ وصول کی جانیوالی اضافی رقوم جلد واپس کر دی جائیں گی۔ حج آپریشن 27 اگست کو شروع ہو گا اور 28 ستمبر کو ختم ہو گا۔ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تربیت اور ویکسین کیلیے اپنی پروازوں سے3 روز قبل قریبی حاجی کیمپ میں پہنچ جائیں۔