کامیاب ہو کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بناؤں گا۔ رانا عرفان
Posted on November 21, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: کامیاب ہو کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائو گا۔ یونین کونسل دفتوہ کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا۔ ضلع قصور میں یونین کونسل دفتوہ سب سے زیادہ پسماندہ یونین کونسل ہے کامیابی حاصل کرکے حلقہ کا نقشہ تبدیل کر دیں گے۔ ہمیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے یوتھ کونسلر دفتوہ رانا عرفان و امیدوار برائے کسان کونسلر اصغر بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بے داغ ماضی اور حال عوام کے سامنے ہے، کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو بہلانے والوں کا دور ختم ہو چکا اب عوام کی خد مت کرنے والے ہیں میدان میں آئیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے دکھ درد میں شریک رہیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com