سوڈانی صدر نے امریکی ویزے کیلئے درخواست دیدی

Sudanese President

Sudanese President

واشنگٹن (جیوڈیسک) سوڈانی صدر جنرل اسمبلی سے پہلے عالمی عدالت انصاف میں پیش ہوں: امریکی ترجمان سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی ویزے کی درخواست دے دی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق عمر حسن البشیر کے لئے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا راستہ ہیگ سے ہو کر آتا ہے۔

پہلے انہیں جنگی جرائم کا مقدمہ بھگتنے ہیگ جانا چاہیے۔ سوڈان کے صدر جنہیں کچھ عرصے سے مبینہ جنگی جرائم کی وجہ سے عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے انہیں تنہا کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ چند ہفتے قبل سعودی عرب نے انہیں ایک غیر ملکی دورے پر جانے کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اب امریکی ویزا نہ ملنے کی صورت میں سوڈانی صدر کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان معدوم ہو سکتا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق انہیں جنرل اسمبلی میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔ امریکی ترجمان میری حرف کا اس بارے میں کہنا ہے ہم ایسی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

جو سوڈانی صدر کی طرف سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کی جائے گی۔ اس سوال پر تبصرہ نہ کرتے ہوئے کہ آیا امریکا انہیں ویزا سے انکار کر دے گا، امریکی ترجمان نے کہا انہیں پہلے ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں پیش ہونا چاہیے۔