خرطوم (جیوڈیسک) سوڈان میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بس جنوبی سوڈان سے یوگنڈا جارہی تھی کہ جوبا کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق یوگنڈا سے ہے۔
پولیس کے مطابق یوگنڈا کے تاجرسوڈان میں داخل ہونے کے لئے زیادہ تر اسی ہائی وے سے سفر کرتے ہیں تاہم ملک میں کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی کی باعث یہ شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے یہاں اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔