سوڈان کی خود مختار کونسل اخوان کے مفرور عناصر کو مصر کے حوالے کرنے پر تیار

Meeting

Meeting

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) مصر میں کالعدم قرار دی گئی مذہبی جماعت اخوان المسلمون پر سوڈان میں بھی زمین تنگ ہور ہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان کی خود مختار عسکری کونسل نے مصر سے فرار کے بعد سوڈان میں پناہ لینے والے اخوان لیڈروں اور ارکان کو مصری حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ میجر جنرل عبدالفتاح البرھان نے مصر کے دورے کے دوران صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماوں نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق مصری صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران مصر سے فرار کے بعد سوڈان میں پناہ لینے والے اخوان عناصر اور ان کی قاہرہ کو حوالگی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ اس حوالے سے سوڈانی لیڈر نے یقین دلایا کہ خرطوم آنے والے دنوں میں مصر کو مطلوب اخوان عناصر قاہرہ کے حوالے کرنے لے لیے اقدامات کرے گا۔

اس کے علاوہ دونوں رہ نماوں کے درمیان عسکری، لاجسٹک اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے شہریوں کی آمد ورفت کو مزید آسان بنانے کے اوران کی سفری مشکلات دور کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

منگل کے روز سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرھان نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔