سوڈان : حکومت کا تختہ الٹنے کے جرم میں قید افرد کو معافی

Sudan

Sudan

سوڈان(جیوڈیسک)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے حکومت کا تختہ الٹنے کے جرم میں قید سیکورٹی سروس کے چھ ارکان کو معاف کر دیا۔خرطوم: (آن لائن) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے سیکورٹی سروس کے چھ ارکان کو گزشتہ سال حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش پر جیل بھیجے جانے کے محض چند ہی روز بعد معاف کر دیا ہے۔

ایک صدارتی معافی نامے کے تحت اس سازش کے الزام میں ماہ رواں میں سزا پانے والے متعدد فوجی افسران کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ سوڈانز میڈیا سنٹر جو کہ سیکورٹی آپریٹس کے انتہائی قریب ہے کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس اینڈ سیکورٹی سروس (این آئی ایس ایس) سے بھی اسی قسم کا سلوک روا رکھا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کیس بشیر کی چوبیس سالہ حکومت کے اندر سیاسی جدوجہد کا آئینہ دار ہے۔ عمر البشیر نے خود بھی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ حکام نے اس سازش کے بارے میں بہم تفصیلات کے سوا اور کچھ انکشاف نہیں کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس سازش کا تعلق ان سخت گیر اسلام پسند افسران سے تھا جنہوں نے حکومت کی بھرپور حمایت کی تھی۔ این آئی ایس ایس نے ایک بیان میں کہہ ایک خصوصی عدالت نے سیکورٹی ایجنسیوں کو آٹھ سال تک کی مختلف مدت کے لئے سزائیں دی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے گزشتہ سال ایک سازش میں حصہ لیا تھا۔