سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان میں نئی عبوری حکومت نے معزول صدر عمر البشیر کے دور میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے سفارت کار اور انتظامیہ میں شامل سرکاری عمال کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ نئے تعینات کیے جا رہےہیں۔
سوڈان میں ‘ایمپاور منٹ ریمول کمیٹی’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معزول صدر عمرالبشیر کے مقرب ددرجنوں سفارت کاروں کو برطرف کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں سوڈان میں عوامی احتجاج کے بعد فوج نےتین دھائیوں تک صدر رہنے والے عمر البشیر کوان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
ایمپاور منٹ ریموول کمیٹی کے نائب سربراہ محمد الفکی سلیمان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کئی سینیر افسران اور 109 سفارت کاروں کو ان کےعہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان عہدوں پر سیاسی بنیادوں سے ہٹ کر شہریوں کو تعینات کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے دور میں سیاسی بنیادوں پر سرکاری عہدوں پر بھرتی کیے گئے تمام افراد کو ہٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس فیصلے سے سوڈانی شہریوں کو 150 سے 200 نئی ملازمتیں مل سکیں گی۔
کمیٹی کے ایک رکن طہ عثمان نے بتایا کہ ان میں سے کچھ سفارت کاروں کو خود سابق صدر البشیر نے مقرر کیا تھا۔ان میں سے بعض کالعدم نیشنل کانگرس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
کمیٹی نے سوڈان کے مرکزی بینک اور 11 دیگر سرکاری بینکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوتحلیل کردیا ، اور آٹھ بینکوں کے ڈائریکٹرز کو بھی برخاست کردیا۔ گذشتہ ماہ کمیشن نے سابق حکمران جماعت کے اثاثے ضبط کرلیے تھے۔