خرطوم (جیوڈیسک) سوڈان کی سکیورٹی سروسز نے حزب مخالف کی جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اخبار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خرطوم کمیونسٹ پارٹی کا اخبار المدان سوڈان کے صدر عمر البشیر کو تنقید کا نشانہ بناتا تھا۔ پچھلے ہفتے بھی سوڈان کے سب سے بڑا اخبار الانتباہا پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
یہ اخبار صدر بشیر کے انکل کا اخبار تھا۔ الانتباہا پر پابندی عائد کرنے کی وجہ جنوبی کردفان میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی کی کوریج تھی۔ اس سے قبل سوڈان کا دوسرا بڑا اخبار المجھر السیاسی کو بھی بند کرا دیا گیا تھا کیونکہ اس اخبار میں 2015 میں صدر بشیر کے دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے لکھا گیا تھا۔