سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے کرونا کا شکار ہونے کی تردید

Omar Al Bashir

Omar Al Bashir

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے وکلا دفاع نے العربیہ اور الحدث چینلز کو بتایا کہ سابق صدر کے کرونا کا شکار ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

معزول صدر عمر البشیر کے وکلا دفاع پر مشتمل کمیٹی کے رکن ابو بکر الجعلی نے بتایا کہ ان کے موکل کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر علیل ہیں مگر وہ کرونا کا شکار نہیں ہوئے ہیں۔ الجعلی نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ عمر البشیر کو جیل سے باہر طبی معائنہ کرانے اور جیل کے اندر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی اجازت دے۔

منگل کو معزول صدر عمر البشیر کے خلاف سنہ 1989ء انقلاب کے ماسٹر مائنڈ کے مقدمہ میں البشیر موجود نہیں تھے جس سے ان کی صحت کے بارے میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی گئیں۔

اس موقع پر عدالت نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر عمر البشیر کو اسپتال لے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

معزول سوڈانی صدر عمر البشیر کو گذشتہ پانچ دسمبر کو درمان شہر کے علیا ملٹری اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں دوبارہ عقب جیل بھیج دیا گیا تھا۔

طبی جانچ کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ عمر البشیر کو بلند فشار خون کے سوا کوئی دائمی عارضہ لاحق نہیں۔

صدر عمر البشیر کو اپریل 2019ءکو فوج نے اقتدار سے الگ کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں جیل میں رکھا گیا ہے اور ان کے خلاف کئی الزامات میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔