سوڈان کے صدر کا تمام سیاسی قیدی رہا کرنے کا اعلان

Sudan president

Sudan president

خرطوم (جیوڈیسک) سوڈانی صدر نے قومی مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر عمر البشیر نے قیدیوں کی رہائی کا اعلان سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

صدر عمر البشیر کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ تا ہم ان کاکہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔