خرطوم (جیوڈیسک) جنوبی سوڈان میں بگڑتے حالات کے پیش نظر اقوام متحدہ کے غیر ضروری عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
سوڈان کے جنوبی قصبے بور میں حکومت اور باغیوں کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہے جس کے بعد اقوام متحدہ نے غیر ضروری سٹاف سمیت 15 ہزار شہریوں کو شہر سے باہر منتقل کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی چیف Toby Lanzer کے مطابق جنوبی سوڈان میں لوٹ مار جاری ہے اور سڑکیں لاشوں سے بھری ہیں۔
ادھر گزشتہ روز امریکی فوجی طیارے پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ سوڈان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر ضروری ہوا تو ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔