سوڈان نے اقوام متحدہ کے دو سینئر عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

Sudan

Sudan

خرطوم (جیوڈیسک) سوڈان نے اقوام متحدہ کے دو سینئر عہدیداروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

خرطوم اور ڈارفور میں امن مشن کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث سوڈان نے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر علی ڈاتاری اور یو این ڈویلپمنٹ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر یوونی ہیلی کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ نے سوڈان کی حکومت کا اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے تاہم انہوں نے سوڈانی حکومت کا اس فیصلی کی وجوہات بارے آگاہ نہیں کیا۔