صوفی علی حسن سچے عاشق رسول تھے۔ علامہ کوکب نورانی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ممتاز عالم دین علامہ کوکب نورانی نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جو حجاز مقدس جاکر خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں اور ان کی تدفین بھی مقدس سرزمین پر ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ موہڑہ شریف (مری) کے خلیفہ صوفی علی حسن (مرحوم) کے سوئم کے سلسلے میں نظیریہ مسجد کالا پل میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر طریقت سید محبت شاہ(نیو داڑی شریف (ہری پور ہزارہ) درس دیا سوئم کے اجتماع سے خلیفہ موہڑہ شریف اور نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر صابر زمان ،سید مردان شاہ،سید اعظم خان ،خلیفہ حاجی رفیق ،خلیفہ عبدالرحمن ،خلیفہ محمد شفیق ،خلیفہ محمد یونس اور خلیفہ صوفی انور نقشبندی نے بھی خطاب کیا ۔اجتماع میں ملک بھر سے درگاہ موہڑہ شریف کے خلفاء و مریدین ،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ کوکب نورانی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ خلیفہ موہڑہ شریف صوفی علی حسن مرحوم سچے عاشق رسول ۖ ایک دین دار انسان تھے جنہوں نے ساری زندگی تعلیمات اولیاء کی ترویح و اشاعت میں صرف کی مرحوم کی دینی و دنیاوی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر خلیفہ موہڑہ شریف (مری) صابر زمان نے کہاکہ خلیفہ موہڑہ شریف صوفی علی حسن مرحوم کی عملی زندگی انتہائی تابناک رہی انہوں نے اللہ اور اس کے رسول ۖ کے دین کے فروغ اور اولیاء اکرام سے محبت اور اُن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اندگی کو گزاردی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے صوفی علی حسن مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے صابر زمان نے کہاکہ مرحوم صوفی علی حسن کی عملی زندگی مشعل راہ ہے ان کی رحلت سے جو کمی واقع ہوئی اسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔